لاہور: ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آر لاہور نے فوڈمینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر ٹیکس چوری کا بڑا فراڈ پکڑ لیا، ایف بی آر حکام کی کوششوں سے ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کا کیس پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اہم کارروائی پنجاب کے شہر لاہور میں کئی گئی، فوڈمینوفیکچرنگ یونٹ میں ٹیکس کا بڑا فراڈ کیا جارہا تھا لیکن ایف بی آر نے ملزمان کی چوری کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
رجسٹرڈ یونٹ نے ٹیکس فراڈ کرکے اصل پیداوار اور فروخت کو چھپایا۔
ایف بی آر نے ہدف سے 57 ارب روپے زائد ریونیو حاصل کر لیا
فراڈ سے 4.36 ارب روپے کا واجب الادا سیلز ٹیکس چوری ہوا۔ مینوفیکچرنگ یونٹ پر 2.45 ارب روپے کا ڈیفالٹ سرچارج واجب الادا ہے۔ مینوفیکچرنگ یونٹ کو اب 4.36 ارب روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا
واجب الاداسیلز ٹیکس کی ریکوری کے لیے کیس فیلڈ دفتر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے اس اہم کارروائی کے بعد دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی کام شروع کردیا ہے۔