بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، قوانین نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ایف بی آر ممبرز نے پریس کانفرنس کی، جس میں کہا گیا کہ بے نامی جائیدادوں سے متعلق قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ممبرز کے مطابق بے نامی جائیدادوں کے خلاف کیسز بنائے جائیں گے، ایڈ جیوکیٹنگ اتھارٹی قائم کی جائے گی، کابینہ اتھارٹی کے چیئرمین اور اراکین کی منظوری دے گی۔

 ایف بی آر کے مطابق بےنامی کیسزاتھارٹی کےسامنے پیش کئے جائیں گے، اتھارٹی کے فیصلے کو ایپلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا جا سکے گا، بے نامی جائیدادوں کو90 روز کے لئے ضبط کیا جائے گا،120 روز میں کیس کا چالان اتھارٹی کے سامنے پیش ہوگا۔

مزید پڑھیں: بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، تاجر برادری

ارکان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل کے فیصلے سے جائیداد کو بیچا جا سکے گا، لاہور، کراچی، اسلام آباد کے کمشنرز کو اختیارات دیئے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق قانون کا اطلاق فروری2017 کے بعد بے نامی جائیدادوں پر ہوگا، قانون نافذ کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  11 مارچ 2019 کو وفاقی حکومت نے بے نامی اکاؤنٹس میں غیر قانونی ٹرانزکشن کی روک تھام کے لئے قانون کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں