تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایف بی آر کے ساتھ تنازع، پی آئی اے کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان

کراچی: قومی انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان طیارے کی ڈیوٹی پر تنازع سے قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 4 ایئر بس 320 طیارے لیز پر حاصل کیے تھے، جس میں سے پہلا طیارہ 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچ گیا تھا، تاہم ایف بی آر کے ساتھ جاری تنازع کی وجہ سے اب تک طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

ایف بی آر نے لیز پر حاصل طیارے پر 41 کروڑ کا سیلز ٹیکس لگادیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اب تک ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرسکی ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کو فی کس طیارے کی لیز کی مد میں ماہانہ 5 لاکھ ڈالر بھی ادا کرنے پڑتے ہیں، جس کے باعث 41 کروڑ فی طیارہ یک مشت ٹیکس کی مد میں ادا کرنا قومی ایئرلائن کی بساط سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنڈز اکھٹے کرنے کا نیا منصوبہ، پی آئی اے زمین، بلڈنز اور جہاز گروی رکھوائے جائیں گے

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی اجازت نہ مل سکنے کے باعث طیارہ اب تک کھڑا ہے اور قومی ائیرلائن کو ماہانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں