اسلام آباد : ملک میں 10روپے والی سگریٹ کی ڈبیہ کی فروخت کا انکشاف ہوا، مقامی غیرقانونی کمپنیاں سستےسگریٹ کی تیاری میں ملوث ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکی رپورٹ میں سستے سگریٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا، ایف بی آر نے ابتدائی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی غیرقانونی کمپنیاں سستےسگریٹ کی تیاری میں ملوث ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک میں 3کیٹگریزکےغیرقانونی سگریٹ دستیاب ہیں، سستی ترین سگریٹ ڈبیہ 10 تا 19 روپے میں دستیاب ہے، 20 تا29 روپے والی سگریٹ ڈبیہ دوسری کیٹگری میں شامل ہے جبکہ 30 تا 45 روپے والی سگریٹ ڈبیہ تیسری کیٹگری میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق فی سگریٹ ڈبیہ پرحکومتی ٹیکس47.38روپےمقررہے، 48روپے سے کم سگریٹ ڈبیہ کی فروخت خلاف قانون ہے۔
مزید پڑھیں : ملک بھر کے سگریٹ فروشوں پر کھلا پیکٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی سگریٹ کمپنیاں ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، کمپنیاں ٹیکس چوری کرکےکم قیمت سگریٹ فروخت کرتی ہیں، سستے سگریٹ پنجاب،خیبرپختونخوا،آزادکشمیرمیں بکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت قومی صحت نے ملک بھر کے سگریٹ فروشوں پر کھلا پیکٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی، تمام دکانداروں کے لیے سگریٹ کا ڈبہ کھول کر بیچنے پر پابندی ہے۔
پہلی خلاف ورزی پر پانچ ہزار روپے جبکہ دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ اور3ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔
مذکورہ پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس2002کے تحت لگائی گئی۔