اشتہار

شیر شاہ کباڑ مارکیٹ کے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کباڑی مارکیٹ شیرشاہ کے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی کے شعبہ براڈننگ آف ٹیکس بیس نے کاروائیوں کا فیصلہ کیا جس کے تحت باڑی مارکیٹ شیرشاہ کے دکانداروں کوٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

ایف بی آر نے مارکیٹ کے تاجروں کے خلاف کاروائی سے پہلے انہیں اعتماد میں لینے کے لیے  شیر شاہ کباڑ مارکیٹ کے صدر اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے وفد کو آگاہ کیا کہ حکومت اور ایف بی آر تمام تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کوشاں ہے، پہلے مرحلے میں انہیں ہر قسم کی قانونی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ٹیکس وصولی کا نظام کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

وفد کو آگاہ گیا کہ کباڑ مارکیٹ کے 2 ہزارسے زائدد کانداروں میں آدھے دکاندار ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہیں جبکہ شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں ماہانہ کروڑوں روپے کا لین دین ہوتا ہے۔

کباڑ مارکیٹ کی وفد نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 1 ہزار تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں۔ تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹیکس نادہندہ کو نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ 7 مارچ کو  وزیراعظم عمران خان نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہے، ٹیکس بڑھانے کے لیے جلد ایف بھی آر میں اصلاحات کی جائیں گی وگرنہ ہم خاطر خواہ ٹیکس جمع نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہم ٹیکس نہیں دیں گے، تو قوم آزاد نہیں ہوگی: وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ایف بی آر نے ٹھیک سے کام نہ کیا تو نیا ادارہ بنا دیں گے، یورپ میں امیر سے ٹیکس لے کر غریب پر خرچ کیا جاتا ہے اسی وجہ سے وہاں ترقی ہے اور تاجر باقاعدگی سے ٹیکس جمع کراتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں