پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں جو یکم ستمبر سے بڑے شہروں کا دورہ کریں گی۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ ٹیمیں غیر ملکی اشیا کے درآمدی دستاویز چیک کریں گی۔

- Advertisement -

چیئرمین کے مطابق ایف بی آر فروخت ہونے والی غیر ملکی اشیا کی تصدیق کے لیے دستاویز طلب کر سکتا ہے، درآمدی دستاویز کی فراہمی نہ ہونے پر دکان دار کو مہلت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر ٹیکس کی وصولی کے سلسلے میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ تاجروں کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے۔

رواں ماہ کراچی میں ایف بی آر کے ریڈار پر گارمنٹس کی دکانیں بھی آ گئی ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی میں ٹیکس ادا نہ کرنے والی بوتیکس اور گارمنٹس کی دکانوں کی تفصیلات حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: گارمنٹس کی دکانیں بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئیں

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والی شاپس اور بوتیکس مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بیش تر معروف گارمنٹس شاپس اور بوتیکس کا کام عروج پر ہے، بڑے بوتیکس کو نوٹس دینے کا آغاز کر دیا ہے، نارتھ ناظم آباد میں 228 دکانوں کو نوٹس جاری کیے گئے۔

اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کے گرد بھی گھیرا تنگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز اور سرجنز کا بڑے پیمانے پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سے شہر کے 30 بڑے معروف اسپتالوں کو نوٹس جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں