جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ایف بی آر کا جعلی سگریٹس کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں دکانیں سیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف بی آر نے نان اسٹمپڈ اور جعلی سگریٹس کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں دکانوں کی جانچ پڑتال کی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں 4652 پرچون فروشوں کی جانچ پڑتال کی گئی، تمباکو کی غیرقانونی تجارت پر 33 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈرائیو میں 1047 افراد پر مشتمل 204 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ایف بی آر کے چیئرمین اور ممبر آئی آر آپریشنز کی جانب سے فیلڈ فارمیشنز کی کوششوں کو سراہا گیا۔

- Advertisement -

چیئرمین نے کہا کہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ سگریٹس کی غیرقانونی تجارت کیخلاف متحرک ہے، ان لینڈ ریونیوانفورسمنٹ نیٹ ورک کم وسائل اور لاجسٹکس کے باوجود کوشاں ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ سگریٹس کی غیرقانونی تجارت اور ریونیو چوری کے مجرمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا کریک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں جرم کا دوبارہ ارتکاب کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائیگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں