ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ڈی آئی خان: ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 سپاہی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 سپاہی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ تھانہ ڈرابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سپاہی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔

شہید سپاہی شیر الرحمان اور سید امین نے خوارجی دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیر ستان جبکہ سید امین کا صوابی گدون سے تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں، ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلیے پُرعزم ہے، سپاہیوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

مذکورہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں