اشتہار

کراچی میں آٹا بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا!

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ خوراک نے کراچی کی فلور ملوں پر نجی گندم کی خریداری پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ خوراک نے کراچی کی فلور ملوں پر نجی گندم کی خریداری پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک گندم کی کراچی فلور ملز کو ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کی فلورملوں پرنجی گندم کی خریداری پرغیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی اور انہیں نجی گندم خریدنے نہیں دی جا رہی ہے۔

 

چوہدری عامر نے الزام عائد کیا کہ ڈائریکٹر خوراک سندھ امداد علی شاہ نے فلور ملوں کو یرغمال بنا دیا ہے۔ ان کے اقدام اور گندم کی عدم فراہمی سے کراچی کی 10 سے زائد فلور ملز بند ہو گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں