The news is by your side.

Advertisement

سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ

اسلام آباد : فیڈرل بیورو آف ریونیو نے سی این بی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے عوام پر سی این جی بم گرانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کےلیے ریجن تو کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 134 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74روپے 4پیسے فی کلو تھی، ریجن ٹو میں میں سندھ اور پوٹھوہار کے سوا پنجاب شامل ہیں۔

ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ریجن ون کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 128 روپے 11 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس قیمت 69 روپے 57 پیسے فی کلو تھی، ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گجرات شامل ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں