جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چین میں کرونا کے بعد ’’ہنتا وائرس‘‘ کا خوف، پہلی موت

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں کروناوائرس کے بعد ’’ہنتاوائرس‘‘ کا خوف پھیلنے لگا، مذکورہ وائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا کے بعد ہنتاوائرس نے شہریوں میں خوف پھیلا رکھا ہے۔ صوبے ینان میں پہلا مریض ہنتاوائرس سے دم توڑ گیا۔

مرنے والے مریض نے بس میں سفر کی تھی جس کے بعد مذکورہ بس میں سوار تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنتا وائرس چوہوں سے پھیلتا ہے، چوہا کسی شخص کو کاٹ لے تو اسے وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ہنتاوائرس انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی فضا میں اس کے کوئی اثرات ہوتے ہیں۔ البتہ چوہوں کے کاٹنے سے مذکورہ وائرس ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

کروناوائرس کتنا بھیانک ثابت ہوسکتا ہے؟ طبی ماہر نے خبردار کردیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے شہری کی ہنتاوائرس رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد موت واقع ہوئی۔ شہری نے جس بس میں سفر کیا تھا اس کے 32 مسافروں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے البتہ رپورٹس سامنے نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ چین سمیت پوری دنیا اس وقت کروناوائرس سے لڑ رہی ہے۔ مہلک وائرس کا آغاز چینی شہر وہان سے ہوا اور اب تک دنیا بھر میں 16 ہزار کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں