بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکی 86 پائلٹس کے لائسنس کی توثیق میں دو سال کی منظوری دے دی۔

2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔

- Advertisement -

توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظرثانی کے لیے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ریلیف پیکیج مستحق تک پہنچانے کے لیے نئی موثر حکمت عملی بنائی جائے۔

علاوہ ازیں پریونشن آف الیکٹران کرائمز ایکٹ 2016 سے متعلق رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی گئی،نیشنل سییڈ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کے قواعد کی منظوری دی گئی۔

عمار حبیب کی بطور ممبر فنانس نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل تعیناتی کی منظوری دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 17 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں