تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امید ہے افغانستان کی چالیس سالہ دکھوں کی داستان ختم ہوگی، وفاقی کابینہ کا افغان عوام سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار یک جہتی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کی چالیس سالہ دکھوں کی داستان اب ختم ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا پاکستان کی حکومت بین الاقوامی قوتوں کو مدد فراہم کر رہی ہے، پی آئی اے سمیت باقی وسائل افغان عوام کے لیے استعمال کر رہے ہیں، امید ہے افغانستان کی 40 سالہ دکھوں کی داستان ختم ہوگی، اور ہم مستحکم افغانستان کے ساتھ اپنے روابط مضبوط کر پائیں گے۔

انھوں نے کہا پاکستان نے افغانستان سے بین الاقوامی مبصرین کو نکالنے میں مدد کی، افغان معاملے پر پاکستانی وزارتوں کی تعریف پوری دنیا نے کی ہے، پہلے دن سے کمٹمنٹ ہے کہ ہم انخلا میں مدد کریں گے، نیٹو اور اس سے متعلقہ 10302 افراد پاکستان آئے، 9032 اپنے آبائی ممالک چلے گئے، 545 افغانی اور 684 دیگر ممالک کے شہری موجود ہیں، طور خم سے 821 افغانیوں سمیت 2421 اور چمن بارڈر سے صرف 10 افغانی پاکستان آئے۔

افغانستان سے 20سال بعد امریکی فوج واپس چلی گئی

پریس بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کر رہی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لیے بیٹھے، لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن کو شیطان سے بھی اتحاد کرنا پڑا تو کر لیں گے، اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات کو محاذ سمجھ لیا ہے، اور پی ایم ڈی اے کا مسودہ بھی پڑھنے کی زحمت نہ کی، اپوزیشن کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ مخالفت کی جائے، تاہم وہ اپنے تجاویز دے ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیر اعظم سے ریڈ لسٹ پر بات کی، اس ہفتے ڈاکٹر فیصل اور برطانوی چیف میڈیکل سائنٹسٹ کے درمیان طویل نشست ہوگی، امید ہے پاکستان کا نام برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے جلد نکل جائے گا، یو کے حکومت کا ماننا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ پر بات چیت کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -