تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وفاقی کابینہ کا عمران خان کے بیانات اور کارکنوں کے اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر حملے کا سخت نوٹس

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے عمران خان کے بیانات اور کارکنوں کے اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا ، وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ریاست مخالف لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا میڈیاکی مسلح جتھوں،حقائق پر مبنی رپورٹنگ قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارت داخلہ،سیکیورٹی اداروں کو ہدایت تھی کسی کے پاس اسلحہ نہ ہو، جس پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شرکاء کو بتایا کہ کسی بھی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں تھا۔

وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کو فرائض بخوبی انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں کابینہ نے مارچ کے اعلان اور کارکنوں کے اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر حملے کا سختی سے نوٹس لیا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ 25مئی کو لانگ مارچ سیاسی نہیں بلکہ ریاست مخالف سازش تھی، کے پی حکومت کے وسائل سےکے پی ہاؤس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا، یہ سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ واضح ریاست پر حملے کی کوشش تھی۔

وزیراعظم نے رانا ثنااللہ، مشیر امور کشمیر و جی بی قمر زمان سمیت 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، وزیرداخلہ نے کہا ریاست مخالف لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اجلاس میں مولانا اسعد محمود نے ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کا بھی نوٹس لیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -