ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، جس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، جس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال سمیت 22 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ کو کورونا وبا ، ویکسی نیشن کے معاملے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال اور اوورسیزپاکستانیوں کےووٹنگ رائٹس پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔

کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور ڈرگز کی زیادہ سے زیادہ اور کوویڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور کابینہ رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے گی۔

پبلک سیکٹرز آرگنائزیشن کےسربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ، پی آئی اے سی ایل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی اور پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

رولز بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا جبکہ این آئی ایچ کے ای ڈی کی پروموشن اور نیپرا کے ممبران کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں