ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آئندہ ہفتے عیدالفطر کا تہوار جوش وجذبے سے منایا جائے گا وفاقی حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ ہفتے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دی اگیا ہے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں عید تعطیلات 10 سے 12 اپریل اور 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے سائنسی بنیادوں پر رواں سال پاکستان میں ماہ رمضان المبارک 29 روز کا ہونے اور عیدالفطر بدھ 10 اپریل کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی عید کا چاند دیکھنے کے لیے منگل 9 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران ، محکمہ موسمیات ،اسپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

9 اپریل کو پاکستان کے کن علاقوں میں عید کا چاند نظر آ سکتا ہے؟

مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں