12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کس وزارت کو کتنے فنڈز دئیے گئے؟ تفصیلات منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مالی سال وفاقی حکومت نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں کتنے فنڈز دئیے، دستاویزات منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں کے منصوبوں کیلئے198ارب34کروڑروپے سے زائد جاری کئے گئے، پی ایس ڈی پی کی مد میں299ارب70کروڑسےزائدکےفنڈز جاری ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت آبی وسائل کےترقیاتی منصوبوں کیلئے43ارب26کروڑجاری ہوئے،کابینہ ڈویژن کیلئے38ارب22کروڑروپےسےزائدکی رقم جاری کی گئی جبکہ وزارت خزانہ کیلئے32ارب34کروڑسےزائد کے فنڈزجاری ہوئے اسی طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےمنصوبوں کیلئے53ارب43 کروڑسےزائدکی رقم جاری کی گئی۔

- Advertisement -

Rs 429.17bn released under PSDP for development projects so far

جاری دستاویزات کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے14ارب4کروڑروپےسے زائد، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے23ارب3کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی اور وزارت ریلویزکیلئے11ارب75کروڑ روپےسےزائدرقم جاری ہوئی۔

دستاویزات کے مطابق وزارت صحت کیلئے6ارب88کروڑروپےسےزائدکےفنڈزجاری کئے گئے، وزارت قومی تحفظ خوراک کیلئے6ارب اور آزادکشمیراورگلگت بلتستان کیلئے24ارب14کروڑسےزائدکی رقم جاری ہوئی، تخفیف غربت ڈویژن کیلئے6کروڑ75کروڑکےفنڈزجاری کئےگئے اور ایراکیلئے75کروڑروپےکےترقیاتی فنڈزجاری ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں