اشتہار

وفاق نے کےالیکٹرک بورڈ میں 3 ارکان نامزد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے کےالیکٹرک بورڈ میں 3 ارکان نامزد کر دیئے.

ذرائع کے مطابق بورڈ میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری پاور ڈویژن اور سابق پرنسپل سیکرٹری ناصر کھوسہ کو وفاق کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ناموں کی سمری منظور کی ہے۔

- Advertisement -

کےالیکٹرک میں وفاقی حکومت کے24.36 فیصد شیئرز ہیں اور کےالیکٹرک بورڈمیں3ارکان کی نامزدگی کااختیار وفاقی حکومت کےپاس ہے۔

کے الیکٹرک کا تعارف

کے الیکٹرک (کے ای) ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے۔ 1913ء میں بنی کمپنی کی پاکستان میں شمولیت کے ای ایس ای کے نام سے شامل ہوئی۔ کے ای پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں سمیت 6500 مربع کلومیٹر علاقے کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے 66.4 فیصد حصص (شیئرز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں لسٹڈ ہیں، اور کے ایس ای پاور کی ملکیت ہیں۔

یہ سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، کویت کا نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کے الیکٹرک میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد حصص ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں