اسلام آباد : وفاقی حکومت پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی بنانے والی کمپنیوں کے لیے کوشاں تاکہ شہر میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے اور صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پانی وبجلی کے سیکرٹری یونس دھاگا کا سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں کہنا تھا کہ وفاق نے کے الیکٹرک سے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں لوڈشیدنگ نہ کرے جس کا اطلاق کچھ دنوں متوقع ہے.
یونس دھاگا کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اجازت دینے سے شہر میں کسٹمر سروس بہتر ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں ٹرامسمیشن شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں.