تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےخاتمے کیلئے مدد کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخواہ بلخصوص سوات میں حالیہ دشت گردی واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں دہشت گردی واقعات کے مکمل کنٹرول کے حوالے سے مخلتف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

اجلاس میں کمیٹی اراکین ایم این اے خالدمقبول صدیقی،ایم این اے خالد حسین مگسی، ایم این اےمحسن داوڑ، مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام، سابق گورنر کے پی انجینئر شوکت اللہ خان اورسابق سینیٹرمحمد صالح شاہ نے شرکت کی۔

دعوت کے باوجود کمیٹی ممبران پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور بیرسٹر محمد علی سیف نے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوۓ واقعات پر کمیٹی نے اظہارتشویش کیا اور دہشت گردی کیخلاف سوات کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے نمائندوں کی عدم شرکت پر شرکا کااظہارافسوس ومذمت کی گئی۔

اسٹیرنگ کمیٹی میں اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے میں بھرپوردیں گے، خیبر پختونخوا حکومت سیاست کی بجائے صوبے میں امن عامہ کو یقینی بنائے، وفاق سے تعاون کرے۔

کمیٹی ارکان نے کہا کہ کے پی میں انتہاپسندی ودھشتگردی فروغ پارہی ہے مگر صوبائی حکومت وفاق کیخلاف دھرنوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے خیبر پختونخواہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاست کی بجائے صوبے میں امن عامہ کو یقینی بنائے۔

Comments

- Advertisement -