تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی، نیا آئی جی تعینات

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل فیصل شاہکار کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا اور راؤ سردار کو آئی جی ریلوے پولیس لگا دیا گیا۔

یاد رہے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد نئے آئی جی کے لئے اے ڈی خواجہ ، فیصل شاہکار اور انعام غنی کے نام سامنے آئے تھے۔

ذرائع نے کہا تھا کہ آئی جی پنجاب راؤسردار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو وفاق تبادلے کی درخواست دی ، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے راؤ سردار کو تبدیل کرنےسے متعلق وفاق سے مشورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے درخواست میں کہا تھا کہ پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر کام کرنا مشکل ہوجائے گا، میرٹ پرسب کام کئے مگرنہیں چاہتا کوئی نیا معاملہ کھڑا ہو۔

خیال رہے پرویزالہٰی نے اسمبلی میں پولیس ایکشن پر آئی جی کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -