تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دوبارہ غور کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دوبارہ غور کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے دوران سماعت سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دوبارہ غور کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حوالے سے 2 قوانین بنائے گئے، حالیہ قانون نظرثانی درخواستوں سے متعلق تھا۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اور نظرثانی قانون دونوں میں کچھ شقیں ایک جیسی ہیں، دونوں قوانین کا باہمی تضاد سے بچانے کیلئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے انتظامی معاملے پر قانون سازی عدلیہ کے مشورے سے نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کی مشاورت سے اب قانون میں ترمیم ہوگی، دونوں قوانین کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی مشاورت ہوگی۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آپ حکومت سے ہدایات لے لیں تب تک کسی اور کو سن لیتے ہیں، اگلے ہفتے اس کیس کو سنیں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی سے لمبا سفر کرکے آنے والے تمام وکلا سے معذرت کرتے ہیں، جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہاں موسم خوشگوار ہے، امید ہے سب انجوائے کریں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Comments

- Advertisement -