پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت کا ملک میں شیشہ اسموکنگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں شیشہ اسموکنگ کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ، ہوٹل،ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات پر شیشہ کی فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں شیشہ اسموکنگ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں اسموکنگ شیشے کے استعمال پرپابندی ہوگی ، ہوٹل،ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات پر شیشہ کی فروخت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں شیشہ کیفے کھولنے،اجزاکی درآمد، تیاری، ترسیل سمیت بازار میں شیشہ اسموکنگ کے متعلقہ اجزاکی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

وزارت قومی صحت نے شیشہ اسموکنگ پر پابندی کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، اسموکنگ شیشہ پر پابندی کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون سازی کے بعد شیشہ اسموکنگ پر پابندی کا حکم نامہ جاری ہو گا، اسموکنگ شیشہ کے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے پابندی لگائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر 2016 میں اسموکنگ شیشہ و اجزاکی در آمد پر پابندی عائد ہوئی تھی، اسموکنگ شیشہ کی درآمد پر پابندی سپریم کورٹ کی ہدایت پر لگائی گئی تھی۔

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی انتظامیہ کو شیشہ سنٹرز کی ریگولیشن کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں