اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انسداد کوروناویکسین مہم 3 فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکسین کی پہلی کھیپ کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے، ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کاعملں 3 فروری سے شروع ہو گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچ چکا ہے ، کورونا ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کیا جائے گا۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ گائیڈلائنزمدنظررکھتےہوئےویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائےگی، ویکسین کی منتقلی کے پلان کواین سی او سی حتمی شکل دےچکا ہے، وقت بچانے کے لئے سندھ ، بلوچستان اور جی بی کوویکسین طیاروں سےفراہم کی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ کوروناکیخلاف جنگ لڑنےوالےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکولگائی جائے گی ، ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن کافیصلہ فریقین کی مشاورت سےہوا، فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اصل ہیروزہیں جووبا کیخلاف لڑرہے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکزقائم کئے جا چکے ہیں، ویکسی نیشن کا تمام ترعمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پنجاب میں 189، سندھ میں14مراکز ، کےپی میں280، بلوچستان میں44،اسلام آبادمیں14ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے گئے جبکہ آزادکشمیر میں25اورجی بی میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جائے گی۔
این سی او سی پوری ویکسی نیشن مہم کے دوران نروسینٹر کے طورپر کام کرے گا، ویکسی نیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل سطح پربھی کور سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کاعمل نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کےساتھ کم انسانی مداخلت سے ہوگا، ویکسی نیشن کاعمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا۔