اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ہیلتھ کیئر ورکرز کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا ہیلتھ ورکرز کو ون ٹائم سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کو 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا، سول ایوارڈ دینے سے کورونا ہیلتھ ورکرزکی حوصلہ افزائی ہو گی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ صوبوں،آزادکشمیر اور جی بی کے ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈز کیلئےنامزد ہوں گے ، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں سے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں طلب کرے گی۔
جس کے بعد ہیلتھ ورکرز سول ایوارڈ کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے گی اور صدرمملکت کی منظوری پر نامزد ہیلتھ ورکرز کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔