جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

’ن لیگ عوام کے ردعمل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ ن لیگ عوام کے ردعمل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات کی جا رہی ہے کہ اس بار نگران وزیر اعظم کوئی سیاستدان ہونا چاہیے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار بہت اچھے سیاستدان اور باوقار آدمی ہیں، لیکن ابھی نگراں وزیر اعظم کے حوالے سے کسی جماعت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے ردعمل کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کو اس ملک کے دفاعی ادارے پر حملہ کیاگیا، جن لوگوں نے ہمارے شہدا کی بے حرمتی کی ان کو معاف نہیں کیا جا سکتا، الیکشن میں پاکستان  کے عوام کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے نمائندے کو منتخب کرے۔

مدعی مقدمہ اپنے بیان سے منحرف، راناثنااللہ انسداددہشت گردی کی عدالت سے بری

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ذات کی نفی کرکے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا، ہمارا کرادر سب کے سامنے ہے، ان کا بھی جنھوں نے معاشرے کو تقسیم کرنے کی سیاست کی۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ  دعویٰ ہے پاکستان جب بھی بحران کا شکار ہوا ہے ہم نے اس کو بحران سے نکالا ہے، ایک شخص جو ملکی سیاست کا فتنہ ہے اس کے برسر اقتدار میں آنے پر ملک بحرانوں کا شکار ہوا، وزیراعظم نے دن رات کوشیشیں کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔

راناثنااللہ نے سائفر سے متعلق کہا کہ سائفر اس وقت کے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کی ذمہ داری تھی، اعظم خان نے کہا ہےکہ سائبر اس سے اگلے دن وزیراعظم نے لیا جو بعد میں نہیں ملا، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی  کے پاس ہے اور وہ اس کا ذمہ دار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں