جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پورٹ قاسم کی لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے: وفاقی وزیر علی زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے، یہ سب ساہیوال کول پلانٹ کے لیے کام کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی کراچی آمد کے موقع پر پورٹ قاسم ورکرز کے شدید احتجاج پر وفاقی وزیر نے کہا کہ لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے، ان کو تنخواہ نہیں ملی تھی، اب اکتوبر تک کی تنخواہ مل چکی ہے۔

[bs-quote quote=”ماضی کی حکومتوں نے ماہی گیروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”علی زیدی” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

علی زیدی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ساہیوال کول پلانٹ کی لیبر کے تمام مطالبات مانے ہیں، پی ٹی آئی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہی آئی ہے، لیبر کسی کی باتوں میں نہ آئیں، ان کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ڈوک لیبر بورڈ بنا کر دیا جائے، ڈوک لیبر بورڈ ماضی میں کوئی نہ بنا کر دے سکا تو ہم کیسے بنا سکتے ہیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ماہی گیروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، کراچی پیکج کا اعلان ہوگا مگر پہلے اس کی مکمل جانچ کرنا پڑے گی، خوشی کی بات ہے وزیرِ اعظم کی کراچی پر خاص توجہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے آج ایم پی ایز اور ایم این ایز کو گائیڈ لائنز بھی دے دی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  پورٹ قاسم ورکرز کی گورنر ہاوس کی جانب پیش قدمی، پولیس کا لاٹھی چارج


انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ کمیٹی بنائی جائے جو انکروچمنٹ کا معاملہ دیکھے، یوں تو بلاول ہاؤس کی دیوار بھی غیر قانونی ہے تو کیا اسے بھی گرا دیں۔

خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم نے بھی کراچی آمد کے موقع پر پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے محنت کشوں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، انھوں نے علی زیدی سے تفصیلات کے طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مطالبات کا جائزہ لے کر محنت کشوں کا مسئلہ حل کرایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں