اشتہار

مسلم لیگ ن کے وفاقی اور صوبائی وزرا مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور صوبائی وزیر  سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر سلمان رفیق نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھجوا دیا ہے جس میں انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات قرار دی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں تاہم ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

 

مذکورہ استعفوں کے حوالے سے صوبائی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کیلیے ایاز صادق اور سلمان رفیق عہدوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق لاہور میں ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے اور الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو اس لیے دونوں وزرا نے استعفے دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں