تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

وفاقی وزیر نے پاکستان ریلوے کا ’’100 روزہ‘‘ پلان دے دیا

وفاقی وزیر ریلوے خواج سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کیلیے 100 روزہ پلان مرتب کیا ہے جس میں نئی ٹرینوں کا آغاز، اپ گریڈیشن اور کرایوں میں کمی شامل ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان ریلوے نے 100 روز کیلیے ایک پلان بنایا ہے۔ اس سو روزہ منصوبے میں گرین لائن کی طرح مزید دو اور ٹرینوں کا آغاز شامل ہے اس حوالے سے 30 جون تک مزید 2 ٹرینیں اپ گریڈ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ قراقرم اور پاکستان ایکسپریس میں وہ تمام سہولتیں فراہم کریں گے جو گرین لائن میں ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے پنڈی تک نئی کارگو ٹرین بھی چلانے جا رہے ہیں جب کہ عید پر اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔

سعد رفیق نے کا کہنا تھا کہ گرین لائن اور ریل کار میں بڈنگ کے ذریعے برانڈنگ کھولنے جا رہے ہیں۔ اس ذریعے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک روپیہ بھی پاکستان ریلوے پر خرچ نہیں ہوگا اور یہ کام میں اپنی وزارت کی مدت ختم ہونے سے پہلے شروع کروں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے ریلوے میں اتنا بڑا معاشی بحران کبھی نہیں دیکھا اس کے باوجود پاکستان ریلوے نے فریٹ کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمی 10 سے 15 فیصد تک ہوگئی۔ کرایوں میں کمی کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا کام جاری ہے لیکن آؤٹ سورس کرنے کا مطلب بیچنا نہیں ہے۔ دنیا کی بہترین کمپنیاں آئیں گی اور نیلامی کے ذریعے ایئر پورٹس نظام ان کے حوالے کیا جائیگا۔

پی آئی اے کی ری اسٹریکچرنگ کرنا پڑے گی، اس کے لیے دنیا کے بڑے کنسلٹنٹ سے بات کر رہے ہیں، کنسلٹنٹ بتائیں گے کہ کس شعبے کو کس طرح ری اسٹرکچر کرنا ہے۔ پی آئی اے پائلٹ سے گزارش کروں گا کہ دل لگا کر کام کریں اور کوئی فلائیٹ کینسل نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -