اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت قائد اعظم کے وژن پر کھڑی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کررہا ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، اقلیتوں کے حقوق آئین میں دئیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے آسٹریا میں مساجد کے بند ہونے پر احتجاج کیا ہے، پاکستان میں اقلیتی برادری آزاد ہے کوئی قدغن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا مذاق اڑانا اور عبادت گاہوں پر حملہ برداشت نہیں، ہماری حکومت قائد اعظم کے وژن کے مطابق اقلیتوں کے ساتھ ہے، اقلیتوں کا تحفظ نہیں کریں گے تو کیسے دنیا میں مسلمانوں کی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، مستقبل مندوب منیر اکرم نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کاپول کھول دیا تھا۔
مستقل مندوب نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہے اور بھارت کشمیر کی جدوجہدکو دہشتگردی کاغلط رنگ دے رہا ہے مگر بھارتی مظالم کشمیریوں کےحوصلےکو غیرمتزلزل نہیں کرسکتے۔
منیراکرم نے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا عروج پر ہے اور فروری میں نئی دہلی کےمسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی مثال ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں کو دبایا جارہاہے،بی جےپی کی حکومت آرایس ایس کے ہندوتوا کے نظریےپرعمل پیراہے، بی جےپی اورآر ایس ایس کی اسلام دشمنی پالیسی کوروناکےدوران تیزہوئی، ہندوتوا نظریے کی انتہاپسندی خودایک دہشت گردی ہے۔