منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں، وفاقی محتسب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں،55 ہزار کی جگہ77 ہزار قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ میں دی گئی ایک رپورٹ میں بتائی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کی کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی ایک سو چودہ جیلوں میں مجموعی طور پر پچپن ہزار کی گنجائش ہے جبکہ ان میں77 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی محتسب کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کی42 جیلوں میں سینتالیس ہزار قیدی ہیں جبکہ جگہ کے اعتبار سے صرف بتیس ہزار کی گنجائش ہے۔

اس کے علاوہ کے پی میں ساڑھے نو ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے لیکن ساڑھے دس ہزار قیدی موجود ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی حالت قدرے بہتر ہے۔

جیل میں ڈھائی ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جہاں دو ہزار اٹھاسی قیدی موجود ہیں سندھ کی جیلوں میں سترہ ہزار قیدی ہیں اور گنجائش صرف تیرہ ہزار کی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے جیل میں خراب حالات کے بارے میں از خود نوٹس کیس میں وفاقی محتسب کو قیدیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے سفارشات مرتب کرنے کا کام سونپا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں