تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

وفاق ہیلتھ کارڈ کے ساڑھے7 ارب ادا کرے، پرویزالٰہی کا وزیراعظم کو خط

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی مد میں ساڑھے7 ارب ادا کرنے ہیں جب کہ پنجاب نےہیلتھ کارڈکےواجبات کی مد میں 100 فیصد ادائیگی کردی۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاق نے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبےکیلئے ایک روپیہ نہیں دیا پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ پر علاج کیلئے سہولت فراہم کر رہی ہے ہیلتھ کارڈ عمران خان کا فلیگ شپ تاریخی پروگرام ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ سے پنجاب کے تمام شہری جب اورجہاں چاہیں علاج کرا سکتے ہیں پنجاب کی تمام آبادی کو بلاامتیاز ہیلتھ کوریج فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -