اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

پاسپورٹ بنوانے کے لیے رواں ماہ کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بیرون ملک سفر کے لیے پاسپورٹ لازمی درکار ہوتا ہے بصورت دیگر آپ کسی بھی ملک میں سفر نہیں کرسکتے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو دستاویزات کی تصدیق اور مطلوبہ فیس جمع کروانے کے بعد پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔

پاسپورٹ ناصرف بیرون ملک میں شہریوں کا شناختی ثبوت ہوتا ہے بلکہ بیرون ممالک میں شہریوں کے سفارتی تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔

- Advertisement -

نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست کہاں دی جائے؟

درخواست دہندگان نئے پاسپورٹ کے لیے اپنی درخواست جمع کروانے کے لیے کسی بھی قریبی پاسپورٹ آفس سے رجوع کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس: (ستمبر 2024)

36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (میعاد پانچ سال)

36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے کے لیے آپ کو 7500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (میعاد 10 سال)

اگر دس سالہ مدت تک کے لیے پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نارمل فیس 6700 روپے ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے 11200 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس (میعاد 5 سال)

اگر 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نارمل کی فیس 8200 روپے مقرر ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 13500 روپے ہوگی۔

100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ (میعاد 10 سال)

سو صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 12400 روپے ہے جبکہ اس کی ارجنٹ فیس 20 ہزار 200 روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ پاسپورٹ کی یہ فیس ستمبر 2024 تک برقرار رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں