اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کھیلوں، سیاحت سے متعلق تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا.
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدے داران کی اس ملاقات میں قابل عمل دائر کار، منصوبوں کی فہرست کی تیاری پر بھی اتفاق ہوا.
اس موقع پر وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاک چین تعلقات مثالی ہیں، ان میں مزید مضبوطی چاہتےہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ پاک چین تعاون کے واضح نتائج نظر آئیں.
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات بے احد اہم ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین پر 2019 کو دوستی کا سال قراردیا گیا.
مزید پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا: چینی سفیر یاؤ ژنگ
چینی سفیر سفیر یاؤ ژنگ نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا دورہ چین بھی نہایت اہم ہے ، لوکل گورنمنٹ، صوبائی سطح پرتعلق، تعاون کے فروغ کا آغاز ہوگا.
یاد رہے کہ 14 فروری 2019 کو چینی سفیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور شراکت دار ہیں، چین کی حکومت پاک چین تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔