اشتہار

خاتون ڈاکٹر کی خودکشی یا قتل؟ مرکزی ملزم ڈاکٹر شان کے اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ویو سے ڈاکٹرخاتون کی لاش ملنے کا واقعے میں گرفتار مرکزی ملزم ڈاکٹر شان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔

ملزم ڈاکٹرشان کا کہنا ہے کہ جمعے کواسپتال کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ڈیلیٹ کرنے کا کہا، سارہ ملک 2سال سے اسپتال میں کام کرتی تھی اس سے 2سال سے تعلق ہے سارہ ملک سے کچھ روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔

ملزم نے کہا کہ اسپتال میں کام کرنے والی دوسری لڑکی سے میرے تعلق کا سارہ کوعلم ہواتھا کراچی: سارہ ملک جمعے کے روز اسپتال آئی اور چلی گئی، اسپتال کی سی سی ٹی وی عملے سے ختم کروائی۔

- Advertisement -

مقدمے میں ڈاکٹر شان سلیم کے علاوہ بسمہ نامی خاتون کوبھی نامزد کیا گیا۔ پولیس نے سوال کیا کہ سی سی ٹی وی میں ایسا کیا تھا جو ڈلیٹ کرنے کا کہا؟ جس پر ملزم نے جواب دیا ڈاکٹر سارا جمعے کے روز کافی پریشان تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر خود کشی ہی کی جس کی وجہ ڈاکٹر شان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں