تازہ ترین

چڑیا گھر کی ہتھنی ’مدھو بالا‘ کی صحت سے متعلق اہم انکشاف

کراچی : چڑیا گھرکی بیماری ہتھنی نورجہاں کی موت کے بعد وہاں موجود صحت مند ہتھنی مدھو بالا کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جسے ڈائریکٹر زو نے مسترد کردیا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے بتایا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا مکمل طور پر صحت مند ہے، چڑیا گھر میں دوسری ہتھنی کے احتیاطی طور پر بلڈ سیمپل لیے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کی میڈیکل رپورٹس آنے پر ہی مزید حقائق سامنے آسکیں گے، گزشتہ دنوں مرنے والی ہتھنی نورجہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مدھوبالا کے میڈیکل ٹیسٹ کی تجویز کی گئی تھی۔

کنور ایوب کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہتھنی نورجہاں کی موت بلڈ پیراسائٹ نامی بیماری سے ہوئی، ہتھنی نورجہاں موت سے پہلے ہیموٹوما اور دیگر امراض کا بھی شکار تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ پیراسائٹ خاص قسم کی مکھی کے کاٹنے سے ہوتا ہے، نورجہاں کا پوسٹ مارٹم فورپاز کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹرعامرخلیل کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -