اوکاڑہ : پنجاب میں اغوا ہوکر بازیاب ہونے والی خاتون وکیل لنے سابق شوہر سمیت چار افراد کو ملزم نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اغوا اور بازیاب ہونے والی خاتون وکیل نسرین ارشاد کو بیان قلمبند کرانے کےلیے عدالت میہں پیش کردیا گیا ہے جہاں متاثرہ خاتون نے وکیلک نے 4 افراد کو نامزد کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ نسرین ارشاد کی جانب سے نامزد کردہ ملزمان میں سابق شوہر اکمل، نذد فرید، حق نواز اور اویس شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون وکیل ایڈوکیٹ نسرین ارشاد کا سابقہ شوہر اکمل کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خاتون وکیل کے اغوا اور زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس، متعلقہ اداروں کو جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
یاد رہے کہ خاتون وکیل کو اغواء کے بعد ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا کر تھانہ صدر میلسی کی حدود میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے تھے، نسرین ارشاد کو 14 اگست کو اغواء کیا گیا تھا۔
خاتون وکیل کا اغوا اور بازیابی، وزیراعظم کا نوٹس
پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل 7 مقدمات میں مدعیہ، 2 میں ملزم اور 6 میں بطور گواہ ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق خاتون وکیل کی رنجش بھی چل رہی ہے۔