جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

محبت سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کا بہیمانہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں لڑکے نے محبت سے انکار پر طیش میں آ کر پیرا میڈیکل کی طالبہ کو بے دردی سے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقتول کی والدہ کی شکایت پر معاملے میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی۔

قتل کا واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب سیفائی میڈیکل کالج میں اے این ایم کورس کرنے والی لڑکی کی خون آلود لاش میڈیکل کالج سے 10 کلومیٹر دور سڑک کنارے سے ملی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً 8 بجے پولیس کو لڑکی کی لاش کے بارے میں اطلاع ملی جس کے فوری بعد ایس او سمیت کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کیا جس کی شناخت مہیندر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو محبت سے انکار پر قتل کیا، واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں