تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی خاتون نرس زخمیوں کی مدد کو پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

دبئی: سعودی خاتون نرس کی سڑک حادثے کے متاثرین کی مدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں الجوف کے ساویر جنرل اسپتال کی ایک تجربہ کار سعودی نرس حنان الرویلی، تبوک سے واپسی کے دوران ایک ٹریفک حادثے کے متاثرین کی مدد کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

مرکزی سڑک پر ہوتے ہوئے الرویلی نے حادثہ دیکھا اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مدد کی پیشکش کے لیے اپنے شوہر کی گاڑی سے باہر نکل آئیں۔

صورتحال کا جائزہ لینے پر انہوں نے محسوس کیا کہ متاثرین کو چوٹیں آئی ہیں ان نہیں فریکچر ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک شخص کا ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا، دوسرے کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور تیسرے بزرگ کی ناک اور گال پر زخم آئے تھے جبکہ چوتھے شخص کی کمر میں چوٹ آئی تھی۔

https://x.com/DMJ__art/status/1703169610042818936?s=20

پیشہ ورانہ مستعدی اور ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الرویلی نے متاثرین کی حالت کو مستحکم کرنے میں مدد کی۔ اس نے ہنگامی خدمات کے آنے کا انتظار کرتے ہوئے خون بہنے کے انتظام کے لیے بھی اقدامات کیے تھے۔
انہوں نے ہلال احمر کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ متاثرین کو اسپتال پہنچایا گیا اور پہنچنے پر ان کی حالت بہتر ہونے کی اطلاع دی گئی۔

اپنے نرسنگ کیرئیر کے لیے 14 سال وقف کرنے کے بعد، الرویلی اپنی بروقت خدمات کو اپنے فرض کی تکمیل کے طور پر دیکھتی ہے یہ ایک اعزاز ہے جسے وہ فخر سے قبول کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -