کراچی: صوبہ سندھ کے اسکولوں میں پڑھانے والی خواتین اساتذہ اب زیادہ میک اپ نہیں لگا سکیں گی، کیوں کہ ان کے لیے ضابطہ اخلاق میں اس پر پابندی لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا ہے، جس میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، اور مرد اساتذہ ٹی شرٹ اور جینز پہن کر اسکول آنے گریز کریں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے ضابطہ اخلاق میں مشورہ دیا ہے کہ خواتین اساتذہ ہائی ہیلز پہن کر اسکول نہ آیا کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر بھی اسکول آنے سے گریز کریں، یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ معمولی لوازمات کے ساتھ روایتی لباس کا انتخاب کریں۔
انٹر میں فیل ہونے والے طلبہ کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کو اسکولوں کے احاطے میں منشیات، گٹکا، نسوار، ماوا، یا سگریٹ پینے کی اجازت نہیں ہے، اور طالب علموں سے پرسنل نوعیت کے کام کرانا بھی سختی سے منع ہے۔
کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق خواتین اساتذہ کو گاؤن استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔