جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ویڈیو: فیروز خان نے اپنی شکست کا ملبہ جج پر ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکار فیروز خان نے یوٹیوبر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رحیم پردیسی سے باکسنگ میچ میں شکست کے بعد ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں اداکار نے اپنا چہرہ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں جیسے پہلے تھا ویسا ہی محسوس کررہا ہوں، میرے چہرے اور ناک پر چھوٹی موٹی خراش آئی ہیں۔

باکسنگ میچ: رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ناک آؤٹ کردیا

اداکار نے کہا کہ میں بلکل ٹھیک اور مطمئن ہوں، مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ میں نے اس میچ کے ذریعے اپنی طاقت کو آزمایا ہے، میں میچ کے نتائج سے بھی مطمئن ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ میری اسکونگ کے دوران ججوں میں سے ایک جج متعصب تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فیروز خان نے ویڈیو میں باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے راؤنڈ میں ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا، لیکن مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو مجھے اسکوار دیتے ہوئے باریک بینی سے سب معاملات کو دیکھنا چاہیے تھا، میرا حریف بھی بہت مضبوط تھا لیکن ان سب کے باوجود میں خوش اور مطمئن ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں اداکار کو شکست ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں