تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس: فیروز خان اور انوشے اشرف نے راشن کی تقسیم شروع کردی

کراچی : اداکار فیروز خان، اداکارہ انوشے اشرف اور ڈیزائنر نومی انصاری سمیت کئی پاکستانی شوبز شخصیات کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد و دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کررہے ہیں۔

کرونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کردئیے ہیں جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے، لاک ڈاؤن کے ذریعے وائرس کا پھیلاؤ تو روکا جاسکتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد اور غریب طبقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی لیے فیروز خان، انوشے اشرف اور نومی انصاری سمیت دیگر شوبز شخصیات لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔

اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘کوئی راشن کی تقسیم میں حصّہ لینا چاہے گا، زکات بھی دے سکتے ہیں، لوگ مجھے راشن بیگ بھیج رہے ہیں تاکہ آگے ضرورت مندوں تک پہنچا سکوں’۔

بعدازاں فیروز خان نے ایک اور اسٹوری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ ‘1100 راشن بیگ تقسیم ہوچکے ہیں’۔

دوسری جانب انوشے اشرف اور نومی انصاری نے بھی دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن کی تقسیم کےلیے چندہ جمع کرکے لوگوں کے اعتماد کو جیتا ہے۔

انوشے اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ ہم دونوں صرف ان لوگوں سے چندہ جمع کررہے ہیں جنہیں ذاتی طور پر جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیگر افراد بھی اپنے اپنے شہروں میں یہ کام کریں۔

مہینے بھر کا راشن بیگ تیار کرکے ان لوگوں تک پہنچا رہے ہیں جو کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث بے روزگار بیٹھے ہیں۔

اداکارہ نے راشن کی تقسیم کے سلسلے میں ڈیزائنر نومی انصاری کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے انہیں چندہ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -