پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

فیروز خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کے بعد تصویر شیئر کردی۔

اداکار نے حرم شریف سے لی گئی سیلفی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تم سے کیا مانگوں، تم خود ہی سمجھ لو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار فیروز خان نے عمرے کے لیے پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہوتے ہوئے سیلفی شیئر کی تھی۔

فیروز خان نے تصویر میں احرام پہنا ہوا تھا اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے تھے۔

اداکار کو مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں متعدد شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں