پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

فیروز خان کی اہلیہ زینب سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکار نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فیروز خان نے دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے پہلی ملاقات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں برطانیہ میں منعقد ایوارڈ تقریب مین شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ زینب سے کہاں ملے تھے۔

فیروز خان نے کہا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، اس پر صحافی نے کہا کہ دل کی ڈاکٹر تھیں جس پر فیروز نے مسکراتے ہوئے کہا وہ میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔

اداکار نے کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشا اللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور برے وقت میں کھڑی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب ذہنی صحت کی ڈاکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، فیروز اور علیزہ کے دو بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں