جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی جعلی سگریٹس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے عملے نے جعلی اور غیر ملکی سگریٹ کی فروخت کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر عملے نے مخلتف شہروں میں کامیاب چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس برآمد کرلیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق خصوصی ٹیموں نے مختلف شہروں میں 429 چھاپے مارے، ان کارروائیوں کے دوران نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس کی بھاری مقدار ضبط کرلی گئی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق ایک کروڑ 60 لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹس پکڑے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں