پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ڈالرز کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث تین ملزم دھر لیے، گرفتار ہونے والوں میں بینک ملازم بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایف آئی اے نے نجی بینک میں کارروائی کرتے ہوئے عملے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل حکام نے بتایا کہ کارروائی کھڈا مارکیٹ کےنجی بینک میں کی گئی، گرفتارملزمان میں نجی بینک کے دوملازمین بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے پندرہ ہزار امریکی ڈالربرآمد ہوئے،ملزمان کا گروہ بغیررسیدوں کے امریکی ڈالروں کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں