جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

یورپ میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : ملازمت کے لیے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں ، شہریوں سے اٹلی اور اسپین میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے لودھراں اور ولایت آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مرتضیٰ اور مدثر اقبال کے نام سےہوئی، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مدثر نے شہریوں کو اٹلی اور اسپین کا ورک ویزا دینے کیلئے 11 لاکھ 47ہزارہتھیائے جبکہ ملزم مرتضیٰ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے6 لاکھ 15 ہزار روپے لیے لیکن ملزمان شہریوں کوبیرون ملک بھجوانےمیں ناکام رہےاوررقم لیکرروپوش ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کرشہریوں سےلاکھوں روپےلیے،ملزم صداقت نےبیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 70 لاکھ روپے لیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے شہریوں کوکشتی سےسینیگال سےیورپ اسمگل کی کوشش کی،حادثہ پیش آیا، حادثے کےبعد سے شہری لاپتہ ہیں ،ایف آئی اے

مرزانعیم نےشہری کواسپین ملازمت کاجھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے،ایک ہزارڈالرلیے جبکہ ملزم نے شہری کواسپین کے بجائے موریطانیہ بھجوا دیا اور کشتی سے یورپ اسمگل کی کوشش کی لیکن شہری نےکشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں