منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک منیجر سمیت2 ملزمان گرفتار، ہزاروں ڈالرز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک منیجر سمیت دو ملزمان گرفتار کرکے ہزاروں ڈالرز برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے خفیہ اطلاع پر اسٹاک ایکسچینج کی پارکنگ میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں قائم بینک کے مینیجر سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 45 ہزار امریکی ڈالربرآمدکرلیے، برآمد شدہ ڈالرزپاکستان روپوں میں 1کروڑ 25لاکھ سےزائدمالیت کے بنتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پرمارا گیا تھا، ملزمان میں بینک برانچ مینیجرفیصل اورمیثم رضاشامل ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان غیر قانونی طور پر غیرملکی کرنسی کا لین دین کررہے تھے تاہم قانون کےمطابق ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کی ہدایت پر پہلے آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کارروائی کی تھی اس کے بعد سورس کی اطلاع پراسٹاک ایکسچینج کی کار پارکنگ میں چھاپہ مارا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں