ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کراچی، حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہر قائد میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔

ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر منیر شیخ کا کہنا تھا کہ کھارادر کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 92 لاکھ روپے نقد اور 5 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

منیر شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین لیپ ٹاپ، منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والے ٹرانزیکشن رسیدیں، دستخط شدہ چیک بکس اور مہریں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ میں حوالہ ہنڈی سے متعلق تمام ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا موجود ہے، ملزمان سے 20 ڈپازٹ سپلس اور 100 مختلف بینکوں کی رسیدیں بھی ملی جبکہ 50 دستخط شدہ اوپن چیک اور 15 مختلف بینکس کی چیک بکس اور دس کمپنیوں کی مہریں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی؛ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ  ملزمان حوالہ ہنڈی کا وسیع نیٹ ورک چلا رہے تھے، جنہوں نے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کی منی لانڈرنگ کی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کےموبائل  سےحوالہ ہنڈی سےمتعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں، گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد اُن سے تفتیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں