The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی؛ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نےکارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم حوالہ ہنڈی کےکاروبار میں ملوث ہے، ملزم سے پاکستانی،چینی، سعودی، امریکی اوراماراتی کرنسی ملی ہے۔

ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سےحوالہ ہنڈی کےریکارڈبھی ملےہیں جب کہ ملزم کے موبائل سےکئی لوگوں سےپیسےلینےکا ریکارڈ بھی ملا ہے۔

ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سےآج کی ایک کروڑ90لاکھ رقم حوالہ کی منی ٹریل ملی ہے اور گزشتہ روز کی منی ٹریل ریکارڈ 2 کروڑبیس لاکھ ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں